ملک میں ٹیکسی سکیم کا آغاز، بے روزگاروں کے لیے روزگار کا نیا دروازہ کھل گیا، آپ بھی گاڑی لے سکتے ہیں؟،جانیے

ملک میں ٹیکسی سکیم کا آغاز، بے روزگاروں کے لیے روزگار کا نیا دروازہ کھل گیا، آپ بھی گاڑی لے سکتے ہیں؟،جانیے

پنجاب حکومت نے بے روزگاروں اور نوجوانوں کے لیے ایک اور نئی سکیم متعارف کرا دی  ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اس سکیم کا مقصد روزگار کے مواقع فراہم کرنا، خواتین کو خود مختار بنانا اور جدید ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم کے تحت ایک ہزار ایک سو ای وہیکلز فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے گاڑی کا رنگ الگ رکھا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے انہیں پہچاننا آسان ہو۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا اور انہیں محفوظ اور پہچاننے میں آسان گاڑی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں گیارہ ارب کے خریدے گئے جہاز کا چرچا،شکوہ جواب شکوہ،بلاول پر بھی تنقید

ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب برداشت کرے گی، تاکہ ڈرائیوروں پر مالی بوجھ کم ہو اور وہ آسانی سے اپنی ٹیکسی حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس کی فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ گاڑی کی اقساط کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں کی جائے گی، جس سے نوجوانوں اور خواتین کے لیے اپنے کاروبار کی شروعات کرنا ممکن ہوگا۔

اس سکیم کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے بلکہ پنجاب میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ای ٹیکسی اسکیم کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت، خواتین کی شمولیت اور معاشرتی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *