پی ایس ایل 11 کے ایک اہم میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،راولپنڈی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
راولپنڈی کی جانب سے سیم بلنگز نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 56 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جبکہ کامران غلام نے 35 اور ڈیان فوریسٹر نے 24 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسپنر فیصل اکرم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عرفات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ اسکور 17ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ جوش فلپی نے 56 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
شان مسعود 27 اور ایشٹن ٹرنر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا،ملتان سلطانز کی یہ فتح ٹیم کی مضبوط کارکردگی کا ثبوت ہے، جس میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن کھیل دیکھنے میں آیا۔