کراچی کنگز نے آئندہ پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن کیلئے براہِ راست سائننگ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑی کو PSL 11 سے قبل اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو 6.44 کروڑ روپے میں سائن کر لیا گیا ہے۔ یہ سائننگ PSL 11 کیلئے ڈائریکٹ سائننگ میکانزم کے تحت مکمل کی گئی ہے۔
کراچی کنگز کے مطابق معین علی لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جبکہ PSL 11 میں ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی بھرتی کیلئے نیلامی (آکشن) پر مبنی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے 11 فروری 2026 کو شیڈول PSL 11 آکشن سے پہلے 4 کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فاسٹ بولر حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا، جبکہ عباس آفریدی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا۔ آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو گولڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
🚨 Direct Signing Alert 🚨
We’re excited to announce England’s 🏴 explosive force, Moeen Ali, joining the #KingsSquad for PKR 6.44 Crore in the HBL PSL 11! 💙❤
Let’s create magic together 🪄 pic.twitter.com/VSyBqQ9czj
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2026

