پی ایس ایل فرنچائزملتان کس نے کتنے ارب میں خرید لی؟

پی ایس ایل فرنچائزملتان کس  نے کتنے ارب میں خرید لی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں ملتان سلطانز لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز بن کر سامنے آ گئی ہے۔

ملتان سلطانز کو کاروباری شخصیت ملتان ولی نے آئندہ دس سال کے لیے 245 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جو پی ایس ایل کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا فرنچائز معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ  فرنچائز خریدنے والے ولی ٹیک نے ملتان سلطانز کا نام بھی تبدیل کردیا ہے اور نیا نام راولپنڈی رکھ دیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان ولی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت ملتان سلطانز کی مالکانہ حیثیت آئندہ ایک دہائی تک برقرار رہے گی۔

اس سودے کے بعد ملتان سلطانز پی ایس ایل کی سب سے قیمتی ٹیم بن گئی ہے، جس نے دیگر تمام فرنچائزز کی قیمتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کا مکمل نام اور لوگو سامنے آگیا

  اس معاہدے سے نہ صرف لیگ کی مجموعی ویلیو میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان سپر لیگ کی عالمی سطح پر ساکھ بھی مزید مضبوط ہوگی۔

ملتان سلطانز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، مسلسل بہتر کارکردگی اور جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ نے اس فرنچائز کو سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش بنا دیا ہے۔

ملتان سلطانز گزشتہ چند سیزنز میں پی ایس ایل کی مضبوط ٹیموں میں شمار کی جاتی رہی ہے ٹیم نے نہ صرف فائنلز تک رسائی حاصل کی بلکہ ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام بھی کیا، جس کے باعث اس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *