پاکستان قابلِ اعتماد ثالث ،آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہی ہونگے،ایرانی سفیر

پاکستان قابلِ اعتماد ثالث ،آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہی ہونگے،ایرانی سفیر

خطے میں جاری سفارتی کشیدگی اور عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی فضا کے دوران ایران نے مذاکرات کے حوالے سے ایک اہم اور واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ تمام مذاکرات صرف پاکستان میں ہی ہوں گے اور کسی دوسرے مقام پر بات چیت نہیں کی جائے گی، کیونکہ ایران پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث سمجھتا ہے۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ناقابلِ بھروسہ ملک ہے جس نے ماضی میں بھی مذاکراتی عمل کو متاثر کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو پاکستان کی سفارتی کوششوں پر مکمل اعتماد ہے اور اسی لیے مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات نے سفارتکاری کی بنیاد مضبوط کی ، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران خطے میں کسی بالادستی کا خواہاں نہیں بلکہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا، جبکہ بین الاقوامی اداروں نے بھی اس مؤقف کی تائید کی ہے۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ 1979 کے انقلاب کے بعد سے ایران مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود ملک نے اپنی پالیسیوں پر ثابت قدمی دکھائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت ایران پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پرھیں :پاکستان نے ایران مخالف قرارداد کیخلاف ووٹ دیکر جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے مذاکراتی ادوار میں ایران مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہوا مگر امریکی وفود اکثر بات چیت ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جس سے سفارتی عمل متاثر ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی اضافی شرائط کو قبول نہیں کرے گا۔

ماہرین کے مطابق ایران کا یہ بیان پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کا مظہر ہے، جو نہ صرف خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت دے سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *