ٹرمپ پالیسیوں پر تنقید، پوپ لیو عالمی توجہ کا مرکز بن گئے،مقبولیت بڑھنے لگی

ٹرمپ پالیسیوں پر تنقید، پوپ لیو عالمی توجہ کا مرکز بن گئے،مقبولیت بڑھنے لگی

پوپ لیو کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے یہ ان کے مثبت رویے کی وجہ سے ہے کہ انہیں پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یورپی پارلیمنٹ کے دورے اور خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ اختیار کرنے پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران افزودہ یورنیم امریکا کے حوالے کرنے کیلئے تیار مگر وہ دھول بن چکی۔ ٹرمپ

رابرٹا میٹسولا نے کہا کہ پوپ نہ صرف دنیا بھر کے رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا ہیں بلکہ موجودہ دور میں اخلاقی جرات اور رہنمائی کی ایک نمایاں علامت بھی ہیں جب اس نوعیت کی رہنمائی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوپ لیو کی آواز ایک ایسی عالمی آواز ہے جسے یورپ سمیت دنیا بھر کے مختلف مذاہب کے ماننے والے سنجیدگی سے سنتے  قدر کرتے اور احترام دیتے ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کی صدر کے مطابق انہوں نے ہولی سی سے رابطہ کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پوپ لیو کو یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوپ اس دعوت کو قبول کریں گے اور یورپ کے لیے اپنا پیغام پیش کریں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *