امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بند ی کے وقت کا اعلان کر دیا

امریکی فوج  نے  آبنائے ہرمز کی ناکہ بند ی  کے وقت کا اعلان کر دیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا ، ناکہ بندی پیر کی صبح دس بجے شروع ہو گی ، ایرانی بند ر گاہوں پر آنے جانے والے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کی جائے گی۔

نابندی کے دوران مخصوص بحری سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی اور حساس سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کی نقل و حرکت کو محدود یا کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ناکہ بندی تمام اقوام کے بحری جہازوں پر یکساں طور پر نافذ ہو گی جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے روانہ ہوں گے۔

اس میں خلیج عرب اور خلیج عمان میں واقع تمام ایرانی بندرگاہیں بھی شامل ہوں گی۔ امریکی وسطی کمان نے واضح کیا ہے کہ اس کارروائی کا اطلاق غیر امتیازی طور پر کیا جائے گا اور کسی بھی ملک کے جہازوں کو اس سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا اگر وہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف یا وہاں سے سفر کر رہے ہوں۔

 

امریکی افواج آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ان بحری جہازوں کی آزادانہ آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گی جو غیر ایرانی بندرگاہوں کی طرف یا وہاں سے سفر کر رہے ہوں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ محاصرہ صرف ایرانی بندرگاہی سرگرمیوں تک محدود رہے گا جبکہ بین الاقوامی بحری راستوں سے گزرنے والے غیر متعلقہ جہاز معمول کے مطابق اپنی نقل و حرکت جاری رکھ سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *