وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلۂ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلۂ خیال

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتِ حال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیاہے ۔

وزیرِ اعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا مثبت کردار، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں، جے ڈی وینس

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سےجنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *