شناختی کارڈ اور ب فارم سے متعلق نادرا کا اہم اعلان

شناختی کارڈ اور ب فارم سے متعلق نادرا کا اہم اعلان

نادرا نے شہریوں کو ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زائد المعیاد قومی شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروائیں اور اپنے بچوں کے ب فارم کو جلد از جلد باقاعدہ قومی شناختی کارڈ میں تبدیل کریں۔

ادارے کے مطابق یہ تمام عمل 30 جون 2026 سے پہلے مکمل کر لینا چاہیے تاکہ ممکنہ طور پر فیسوں میں اضافے اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جن بچوں کا ابھی تک ب فارم جاری نہیں ہوا، ان کا فوری اندراج کروایا جائے، بروقت اور درست دستاویزات نہ صرف شہریوں کو قانونی پیچیدگیوں سے بچاتی ہیں بلکہ مستقبل میں سرکاری خدمات کے حصول کو بھی آسان بناتی ہیں،  اسی لیے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی نادرا مرکز سے رجوع کریں اور اس عمل کو جلد مکمل کریں۔

نادرا نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن یعنی 30 جون 2026 تک شناختی کارڈ کی تجدید یا بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دینا نہایت ضروری ہے، بصورت دیگر اضافی فیس یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہری ہوشیار ! نادرا کی جانب سے اہم ایڈوائزری جاری

فیس کے حوالے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے تین مختلف سروسز دستیاب ہیں،  نارمل سروس کی فیس 400 روپے ہے جس میں کارڈ 15 دن کے اندر جاری کیا جاتا ہے۔

ارجنٹ سروس کے لیے 1150 روپے فیس مقرر ہے اور اس کا دورانیہ 12 دن ہے  جبکہ ایگزیکٹو سروس کی فیس 2150 روپے ہے، جس کے تحت شناختی کارڈ صرف 6 دن میں جاری کر دیا جاتا ہے۔

ب فارم کے اجرا کے لیے فروری 2026 کے مطابق عام فیس 50 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ایگزیکٹو سروس کے تحت یہ فیس 500 روپے ہے۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد اپنے دستاویزات کی تجدید اور بچوں کی رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *