بجلی کا نیا میٹر لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر، سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ

بجلی کا نیا میٹر لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر، سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ

بجلی کا نیا میٹر لگوانے والوں کے لیے بڑی خبر ، سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں چھ ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹر کی قیمت 11665 سے بڑھا کر 17700 روپے کر دی گئی ہے۔

کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے چند روز قبل میٹر کی قیمت 11665 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے 17700 روپے نئی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قبل ازیں لیسکو کی جانب سے سنگل فیز سٹیٹک میٹر کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی تھی، سٹیٹک میٹرز پر پابندی کے بعد سمارٹ میٹر کی بنیاد پر قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کا اضافہ ہوا.

نئی قیمت کیساتھ صارفین کو دس میٹر کیبل بھی فراہم کی جائیگی،اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

مراسلے میں کہا گیا کہ دس میٹر سے زائد کیبل پر کنکشن کے حصول کے لئے صارفین کو اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی جبکہ سیکیورٹی کا ڈیمانڈ نوٹس منظور شدہ لوڈ کے مطابق صارفین کو جمع کروانا ہو گا۔

سمارٹ میٹرز کی قیمت میں حالیہ اضافہ صارفین کے لیے ایک نیا مالی بوجھ بن سکتا ہے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پہلے ہی مہنگائی کا دباؤ موجود ہے تاہم حکام کا مؤقف ہے کہ جدید اے ایم آئی ٹیکنالوجی بجلی کے نظام کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر مستحکم

اس صورتحال میں ضروری ہے کہ صارفین کو واضح معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس تبدیلی کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور اس کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کر سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *