ملک میں سب سے زیادہ روزگار کس شعبے سے وابستہ ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا دلچسپ انکشاف

ملک میں سب سے زیادہ روزگار کس شعبے سے وابستہ ہے؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا دلچسپ انکشاف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں پیشہ ور بھکاریوں کے بڑھتے ہوئے منظم نیٹ ورکس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گداگری اب محض مفلسی کا نتیجہ نہیں رہی بلکہ ایک منظم اور گھناؤنے کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس غیر انسانی دھندے کے پیچھے باقاعدہ ٹھیکیدار اور بااثر مافیا سرگرم ہیں، جو معصوم لوگوں اور ضرورت مندوں کو استعمال کر کے کروڑوں روپے بٹور رہے ہیں۔

انہوں نے اسے ملک کا سب سے بڑا نام نہاد “روزگار” فراہم کرنے والا شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تانے بانے بہت گہرے ہیں۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اب سڑکوں پر نظر آنے والے اکثر افراد مستحق نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور سب سے بڑا “روزگار”طنزا طور پر انہوں نے اسے سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے والا شعبہ قرار دیا، جس کا مقصد اس کی سنگینی کو اجاگر کرنا تھا۔

خواجہ آصف نے اس عمل کو ایک منظم جرائم پیشہ سرگرمی قرار دیا جو ملک کے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں خواجہ آصف کے اس بیان کو حقیقت پسندانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان “ٹھیکیداروں” کے خلاف سخت قانونی کارروائی نہیں کی جاتی، تب تک گداگری کے اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: طالبان رجیم کا نیا ضابطہ، طبقاتی ناانصافی اور آمریت کو قانونی شکل دے دی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *