نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبہ پنجاب کے شہریوں کے لیے اہم اطلاع جاری کی ہے جس کے مطابق نادرا کے دفاتر بسنت کے موقع پر دو روز کیلئے بند ہونگے۔
نادرا کے اعلامیے کے مطابق بسنت کے موقع پر پنجاب بھر میں عام تعطیلات کے پیش نظر نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔
نادرا کے مطابق بدھ اور جمعرات، 5 اور 6 فروری 2026 کو صوبے بھر میں نادرا کے رجسٹریشن مراکز اور میگا سینٹرز میں شہریوں کو خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران درج ذیل شہروں کے مراکز میگا سینٹر لاہور، نادرا سنٹر گوجرانوالہ ، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان ، سرگودھا ، ساہیوال ، بہاولپور، ڈی جی خان ، گجرات بند رہینگے ۔
نادرا نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی قومی شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے لیے ان تاریخوں کے علاوہ کسی اور دن کا انتخاب کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید معلومات کے لیے شہری نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk یا ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ کی تجدید سمیت متعدد خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔