نسیم شاہ پر جرمانے سے متعلق عظمیٰ بخاری کا بڑا بیان سامنے آگیا

نسیم شاہ پر جرمانے سے متعلق عظمیٰ بخاری کا بڑا بیان سامنے آگیا

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے فاسٹ بولر نسیم شاہ پر عائد جرمانے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کا صوبائی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “یہ ایک ضابطۂ اخلاق کا معاملہ ہے اور اس پر ہونے والی کارروائی پی سی بی کے اختیار میں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میرے پاس اس پر تبصرہ کرنے کے لیے مثبت الفاظ نہیں ہیں، اس لیے اس پر زیادہ بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔”

وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ ایک پیشہ ور کرکٹر ہیں اور انہیں اپنے رویے میں ایک پیشہ ورانہ انداز اختیار کرنا چاہیے، نہ کہ کسی ٹرولر کی طرح کا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم میں وزیرِ اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ سوال اٹھایا گیا تھا کہ انہیں لارڈز کی ملکہ کی طرح کیوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے؟ تاہم بعد ازاں اس پوسٹ کو حذف کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

اس کے بعد پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، اور تادیبی کارروائی کرتے ہوئے فاسٹ بولر پر تقریباً 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ نسیم شاہ نے عوامی طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ “یہ پوسٹ میرے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی تھی، بلکہ یہ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔”

نسیم شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کی مکمل ذمے داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس وقت نسیم شاہ پی ایس ایل میں راولپنڈی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *