بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈی اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کے خلاف دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خود کو پیش کریں۔ عدالت نے اداکار کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔
عدالتی حکم کی روشنی میں راج پال یادیو نے مقررہ تاریخ پر خود کو تہاڑ جیل میں گرفتار کروایا۔ وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی گرفتاری کیس کے قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی، جبکہ اس کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔