ایران کی امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور

ایران کی امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور

خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور سمندری تجارتی راستوں کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایران امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اس فیصلے کو عالمی سطح پر تناؤ میں کمی اور بحری آمد و رفت کے تحفظ کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آبنائے ہرمز، جو کہ عالمی توانائی کی سپلائی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، وہاں سے امریکی بحری جہازوں کی گزرگاہ کی بحالی سے عالمی منڈیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف خطے میں استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ یہ سفارتی مذاکرات اور کشیدگی کے حل کی جانب ایک مثبت اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے جس سے عالمی تجارتی برادری نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: خطے کیلئے بڑی خبر، ایران نے مذاکرات میں کردار واضح کر دیا، ایرانی نائب صدر کا اہم بیان

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *