صدرمملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

صدرمملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس کے ساتھ ہی صدرِ مملکت نے اس تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آج کون سے اہم فیصلے کریں گے،قوم کی نظریں اسلام آباد پر لگ گئیں

نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *