یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں واقع اہم شاہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم تنصیب پر تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں ۔
ابوظہبی حکام کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد ہنگامی ردعمل کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔
دوسری جانب مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ کسی بھی مزید اپ ڈیٹ کے دستیاب ہوتے ہی اس کا فوری اعلان کیا جائے گا۔