ہونڈا موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ہونڈا موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے آئندہ مالی سال کے لیے 5.3 ارب روپے (تقریباً 20 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے نوٹس میں بتایا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان میں موٹر سائیکل آپریشنز کی توسیع، آٹومیشن اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے کی جائے گی۔ اس منصوبے کے بعد کمپنی کی سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 20 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 39 فیصد کا بڑا اضافہ ہے، جس سے مستقبل میں کمپنی کی آمدنی اور منافع میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا 1962 میں قائم ہوئی تھی اور ملک میں موٹر سائیکلوں اور اسپیئر پارٹس کی تیاری اور فروخت میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے حال ہی میں پاکستان میں ہونڈا پریڈیٹر کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ماڈل خاص طور پر ایندھن کی بچت اور آرام دہ سواری کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ پریڈیٹر کو روزمرہ استعمال کے لیے ایک مستحکم اور آسان موٹر سائیکل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کو ’سزائے موت‘ کے اسرائیلی قانون کے خلاف پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری، شدید مذمت

تاہم اس نئے ورژن میں انجن، کارکردگی، فریم، سسپنشن یا دیگر مکینیکل پہلوؤں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تکنیکی خصوصیات سابقہ ماڈل جیسی ہی رکھی گئی ہیں۔ نئے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اپڈیٹ کو صرف گرافکس اور اسٹیکرز کے نئے ڈیزائن تک محدود رکھا گیا ہے، جبکہ موٹر سائیکل کی مجموعی شکل و صورت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *