وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں “فتنہ الہندوستان” نے دہشتگرد حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان کی بہادر افواج نے دہشتگردوں کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 180 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملے میں 17 جوان اور 31 شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا اور پاکستان بنگلہ دیش سے مکمل اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔