ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائیاں، مختلف اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری

ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائیاں، مختلف اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری

چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، دوبندی اور دکی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ حکام کے مطابق بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک کنٹرول سینٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں شہریوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی امدادی کاوشوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی بلوچستان کی بروقت امدادی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور وہ ان خدمات پر بے حد شکر گزار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *