اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم: جنوبی لبنان میں بفر زون کی وسعت اور نقشہ بدلنے کا اعلان

اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم: جنوبی لبنان میں بفر زون کی وسعت اور نقشہ بدلنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت جنوبی لبنان میں موجود صیہونی افواج کو مزید علاقے پر کنٹرول کا حکم دے دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کا واضح اظہار کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں صیہونی افواج کو مزید علاقوں پر قبضے اور بفر زون کو وسعت دینے کا باضابطہ حکم دے دیا ہے۔

اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اب محض دفاع کے بجائے “پیشگی کارروائی” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس نے مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق لبنان، غزہ اور شام میں دشمن کی حدود کے اندر تین مخصوص سیکیورٹی زون قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ اسرائیل کی سیکیورٹی حکمتِ عملی کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی دفاعی افواج پہلے ہی جنوبی لبنان کے پانچ اہم مقامات پر قابض ہیں، جو نومبر 2024 کی جنگ بندی کے باوجود خالی نہیں کیے گئے تھے۔

اب ان مقامات سے مزید پیش قدمی کے احکامات نے پورے خطے میں کشیدگی کی ایک نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان کے مختلف حصوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، جس سے پہلے سے موجود انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسرائیل کی اس تازہ جارحیت اور توسیع پسندی کے نتیجے میں اب تک 12 لاکھ سے زائد لبنانی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت جنوبی لبنان کے رہائشیوں کی ہے جنہیں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں میں زبردست تیزی‘، تل ابیب میں تباہی، 24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ اسرائیلی زخمی

عالمی برادری نے خبردار کیا ہے کہ بفر زون کی آڑ میں غیر ملکی زمین پر مستقل قبضے کی یہ کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں دیرپا امن کی تمام امیدیں دم توڑ سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *