تیل کی مسلسل اونچی اڑان،فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

تیل کی مسلسل اونچی اڑان،فی بیرل قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور قیمتیں مسلسل بلند سطح کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ تازہ کاروباری سیشن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ بڑھ کر 98.71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

ادھر برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 100 ڈالر کی حد عبور کرنے کے بعد مزید اوپر چلی گئی ہے اور عالمی مارکیٹ میں یہ 103 ڈالر فی بیرل سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا دباؤ برقرار ہے۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری آمد و رفت میں رکاوٹوں کی اطلاعات کے بعد عالمی سطح پر تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اب تک تقریباً 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض یورپی ممالک بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اٹلی اور فرانس نے اپنے کارگو جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کے حوالے سے ایران سے رابطے کیے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے ہنگامی بنیادوں پر تیل جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنا اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *