لاہور قلندرز نے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
چند روز قبل شاہین شاہ آفریدی اور سکندر رضا کی جانب سے زبردستی کچھ افراد کو ہوٹل میں اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ اس حوالے سے پولیس نے دونوں کرکٹرز پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
پنجاب پولیس نے اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل چیف کو ایک خط بھی لکھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے غیر مجاز افراد کو زبردستی ہوٹل کے کمرے تک پہنچایا۔
پولیس نے اپنے خط میں اس بات پر زور دیا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، جس کے پیش نظر لاہور قلندرز نے کپتان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔