اسٹیو اسمتھ کا صاحبزادہ فرحان کے لیے بڑا انکشاف: “وہ ایک حقیقی میچ ونر ہیں”

اسٹیو اسمتھ کا صاحبزادہ فرحان کے لیے بڑا انکشاف: “وہ ایک حقیقی میچ ونر ہیں”

آسٹریلوی اسٹار بیٹسمین کی پاکستانی اوپنر کی تعریف؛ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں فرحان کو بہترین پارٹنر قرار دے دیا

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز اور سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے صاحبزادہ فرحان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایک “حقیقی میچ ونر” قرار دے دیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنے حالیہ بیان میں انکشاف کیا کہ انہیں صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کریز شیئر کرنا اور بیٹنگ کرنا بہت پسند ہے۔ اسمتھ کے مطابق: صاحبزادہ فرحان ایک زبردست اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کا کھیل دیکھنے کے لائق ہے اور وہ تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے لیگ کرکٹ کے حوالے سے ایک دلچسپ بات کہی کہ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ آج تک کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ان کی اتنی زبردست اوپننگ نہیں ہوئی جتنی فرحان کے ساتھ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرحان کا کھیل کے دوران اعتماد اور تکنیک انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے ممتاز کرتی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے صاحبزادہ فرحان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔”

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ اسٹیو اسمتھ جیسے بڑے کھلاڑی کی جانب سے اس طرح کی تعریف صاحبزادہ فرحان کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی اور عالمی کرکٹ میں ان کی ساکھ کو مزید تقویت ملے گی۔

صاحبزادہ فرحان کی حالیہ ڈومیسٹک اور لیگ پرفارمنس پہلے ہی سب کی توجہ کا مرکز ہے، اور اب اس عالمی اعتراف نے ان کے انتخاب کے حق میں مضبوط دلیل پیش کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ،بابر اعظم اور اسمتھ میں کیا تنازع ہوا؟حقیقت سامنے آگئی

editor

Related Articles