پاکستان میں آج 29 واں رمضان المبارک ہے اور شوال کے چاند کے مشاہدے کے لیے آج شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ساتھ مختلف ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔
سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن) کی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ سپارکو کے ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس غلام مصطفیٰ لغاری نے بتایا کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے۔
غلام مصطفیٰ لغاری کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے اور 41 منٹ ہوگی، جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے چاند رات سے متعلق اہم فیصلے

