امریکا کے اعلی سطح کے وفد جب اسلام آباد میں پہنچا تو وہ دو الگ الگ طیاروں میں تھے جہاں ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا دونوں طیاروں میں تین اہم امریکی شخصیات سمیت وفد کے دیگر آفیشل بھی شامل تھے
پہلے طیارے میں جیرڈ کشنر اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف موجود تھے، جبکہ دوسرے طیارے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سفر کیا۔
نور خان ایئر بیس پر پہنچنے پر امریکی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
امریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرق وسطیٰ ممالک کی فضا کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا اور میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔
امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ان کا خصوصی طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمنستان اور تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا۔