فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ، صوبے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ ، زخمیوں کی عیادت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ، صوبے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ ، زخمیوں کی عیادت

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور صوبے میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور داخلی سیکیورٹی آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

اس بریفنگ میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کا جائزہ لیا گیا، جو بھارت کی پشت پناہی والے “فتنہ الہندوستان” کے ذریعے کیے گئے تھے۔ بریفنگ میں یہ واضح کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور جارحانہ ردعمل دے کر ان دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو متاثر ہونے سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آئی ایم سی ٹی سی کے سیکر ٹری جنرل کی ملاقات

اس دوران صوبے میں ریاستی عملداری کو مزید مضبوط کرنے اور عوام و اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کوئی بھی دہشت گرد یا اس کا سہولت کار نہیں بچے گا اور سب کے ساتھ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے تشدد یا دہشت گردی کو جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان مخالف سازشوں کو بہادری سے  ناکام بنایا  ۔

بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ  کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی اہلکاروں  کی عیادت  کی۔

  ایک  زخمی  جوان نے فیلڈ مارشل کا ہاتھ چوم لیا، جواب میں فیلڈ مارشل کا جوان کو چہرے پر پیار، انہوں نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور وطن کی حفاظت میں ان کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *