سینیٹرٹم کین کا امریکا اور ایران سے جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

سینیٹرٹم کین کا امریکا اور ایران سے جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر  ٹم کین نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نامکمل جنگ بندی بھی مکمل جنگ سے کہیں بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادھوری جنگ بندی کم از کم امن کی امید کو برقرار رکھتی ہے، جبکہ دوبارہ جنگ کا آغاز خطے اور دنیا کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران میں اسکول پر حملہ: امریکی ڈیموکریٹس کا وزیرِ دفاع سے جواب طلب

سینیٹر ٹم کین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی عوام اور کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ کا آغاز کیا، جس کے اثرات اب معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ہفتے کانگریس میں جنگی اختیارات سے متعلق ووٹنگ کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ آئندہ ایسے فیصلوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔

ٓ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *