برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق اس موقع پر برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے مستقل جنگ بندی پر زور دیا، برطانوی وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے جنگ بندی میں لبنان کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان برطانوی حکومت نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور ہرمز کھلنے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ عالمی معیشت پر اور ملک میںاسٹارمر اور میکرون کا ٹیلیفونک رابطہ ، برطانوی وزیراعظم کا مستقل جنگ بندی پر زور مہنگائی کا دباؤ کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے لیے کوئی ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے۔
ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔