ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کامسلم ممالک کے نام کھلا خط

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کامسلم ممالک کے نام کھلا خط

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام ایک اہم اور فکر انگیز کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور موجودہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے اس 6 نکاتی خط میں علی لاریجانی نے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں اور مسلم دنیا کے مجموعی رویے کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے۔

لاریجانی نے خط میں انکشاف کیا کہ ایران کو مذاکرات کے عمل کے دوران امریکی اور صیہونی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کا اصل مقصد ایران کی سالمیت کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم کمانڈر، متعدد فوجی افسران اور عام شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ چند استثنائی صورتوں کے علاوہ، کوئی بھی اسلامی ملک اس مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام نے اپنے آہنی ارادے سے دشمن کو شکست دی ہے اور اب دشمن خود ایک ایسے اسٹریٹیجک بحران میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنا اس کے لیے ممکن نہیں۔

خط کا سب سے حساس پہلو وہ سوالات ہیں جو انہوں نے اسلامی حکومتوں کے طرزِ عمل پر اٹھائے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ جو شخص کسی مسلمان کی پکار سن کر اس کی مدد نہ کرے، وہ کیسا مسلمان ہے؟

انہوں نے ان ممالک کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران کو اپنا دشمن قرار دے رہے ہیں۔ لاریجانی نے دوٹوک الفاظ میں پوچھا کہ کیا ایران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ خاموش رہے جبکہ ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو؟

انہوں نے ان بہانوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے واضح مطالبہ کیا ہے کہ وہ طے کریں کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہیں یا ایران اور مزاحمت کرنے والی قوتوں کے ساتھ۔

یہ خط ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے اور ایران نے امریکی و اسرائیلی مفادات کو براہِ راست چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے۔ لاریجانی کا یہ پیغام محض ایک خط نہیں بلکہ مسلم دنیا کے لیے ایک ایسا آئینہ ہے جس میں وہ اپنی موجودہ ترجیحات اور مذہبی و اخلاقی ذمہ داریوں کا عکس دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر ہائپرسونک میزائلوں سےبڑا حملہ، تل ابیب میں آگ اور دھوئیں کا راج

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *