سعودی وزیر خزانہ کا دورۂ پاکستان مکمل، پاک-سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سعودی وزیر خزانہ کا دورۂ پاکستان مکمل، پاک-سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اپنا مختصر مگر اہم دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خزانہ کے دورے کے اختتام پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران محمد بن عبداللہ الجدعان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جن میں پاک-سعودی دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی امور اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خزانہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ روڈ ہنگامہ آرائی،عمران خان کی تینوں بہنوں، اہم رہنماؤں سمیت 1400 افراد پر سنگین مقدمہ درج

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خزانہ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ بھی دیا، جس میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ عشائیے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *