ہفتے کے روز بھی بینک کھلے رہیں گے، اہم خبر

ہفتے کے روز بھی بینک کھلے رہیں گے، اہم خبر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر 28 فروری بروز ہفتہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنی برانچز کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی اوور دی کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام کمرشل بینکوں کی برانچز 28 فروری 2026 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی کسٹمز کلیکشن کرنے والی برانچز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 فروری 2026 کو اپنی متعلقہ برانچز اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نیفٹ کے ذریعے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ مکمل کرنے کے لیے ضرورت ہو۔

مزید کہا گیا ہے کہ بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے آن لائن ادائیگی کے ذرائع، جن میں انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز شامل ہیں، بلا تعطل دستیاب رہیں تاکہ حکومتی ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں آسانی فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسٹمز کا اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونا اور چاندی اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *