پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: پاک فوج کے افغان طالبان پر تابڑ توڑ حملے جاری

پاک افغان بارڈر پر کشیدگی: پاک فوج کے افغان طالبان پر تابڑ توڑ حملے جاری

ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر پر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔

پاک فوج نے افغان خوارج کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پار بیٹھے دشمنوں کو لرزہ طاری کر دیا۔ باجوڑ، کرم اور مہمند ایجنسی سے سیکیورٹی فورسز کی تباہ کن کارروائی میں دشمن کے متعدد ٹھکانے نیست و نابود کر دیے گئے۔

پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے، توپوں کی گرج کے ساتھ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مشین ناو میں 3، گوشتہ کے علاقے انارگی میں 2، اور ضلع کنڑ کی تحصیل انارگی کے علاقے دوکلام میں 4 چوکیوں پر قبضہ حاصل کر لیا گیا۔ افغان طالبان اپنی اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے منظر عام پر آگئے، ٹی ٹی پی کے لیے رہائشی کمپلیکس تعمیر، ہشت صبح کی تہلکہ خیز رپورٹ

ٹی ٹی اے کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری کے گولوں سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے ٹی ٹی اے کے ٹھکانے مکمل طور پر خاموش کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث ٹی ٹی اے کے دہشتگرد اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *