بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوکریوں کا اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوکریوں کا اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملک بھر میں گریجویٹ مرد و خواتین کے لیے روزگار کا اہم موقع فراہم کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ان آسامیوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع بھی شامل ہیں، جس سے ملک کے دور دراز علاقوں کے امیدواروں کو بھی یکساں مواقع میسر آئیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق کمپلائنس مانیٹر کی مجموعی طور پر 84 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

جبکہ 6 نشستیں اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں آفس بیسڈ ذمہ داریوں کے لیے رکھی گئی ہیں۔ تمام تقرریاں ابتدائی طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر کی جائیں گی، تاہم تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر مدت میں توسیع کا امکان بھی موجود ہوگا۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کا کم از کم 14 سالہ تعلیم یعنی گریجویشن مکمل ہونا لازمی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ ڈیٹا کلیکشن، انٹرویوز کے انعقاد اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے استعمال کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ،بی آئی ایس پی کا گزشتہ تین سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ

فیلڈ ڈیوٹی کے لیے درخواست دینے والوں کے پاس موٹر سائیکل چلانے کا درست لائسنس ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے، تاہم لرنر یا ایکسپائرڈ لائسنس بھی قابل قبول ہوگا۔مرد و خواتین دونوں امیدوار ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ متعلقہ ضلع کے ڈومیسائل رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ مقامی سطح پر نگرانی اور رابطے کا نظام مؤثر بنایا جا سکے۔

بی آئی ایس پی انتظامیہ کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔ بذریعہ ڈاک، ای میل یا ہاتھ سے جمع کروائی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست فارم پُر کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی اسناد اور رابطہ نمبر درست درج کریں، کیونکہ انٹرویو کے مرحلے پر اصل دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے، اور مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بروقت اپنی درخواست مکمل کریں تاکہ روزگار کے اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *