ژوب میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، بھارتی سپانسرڈ 10 دہشتگرد ہلاک

ژوب میں سیکورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، بھارتی سپانسرڈ 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ  خوارج کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 فروری 2026 کو ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا تھا۔اسی تسلسل میں 25 فروری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں ایک جامع سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا

جس کا مقصد بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے روپوش خوارج کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار یا ہلاک کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف راستوں پر خوارج کی نقل و حرکت کا کھوج لگایا اور ان کے ٹھکانوں کی مؤثر انداز میں نشاندہی کی۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید 10 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیاں، 34 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جس سے ان کی تخریبی سرگرمیوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مکمل سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

 سیکورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک کو بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *