،خیبر سیکٹر کے علاقے تیراہ میں افغان طالبان کے خلاف سیکورٹی فورسز کا بڑا جوابی وار ،متعدد دہشت گرد ہلاک ، دشمن کی کئی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں ،پاک سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےچترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کو کامیابی سے نشانہ بنا کرتباہ کردیا
فوج کی باجوڑ میں تعینات آرٹلری بریگیڈ نے ٹھنڈی توپوں کے منہ گرما دئیے،دشمن کے ٹھکانوں پر نشانے شروع پاکستانی فورسز کا زوردار وار، طالبان کی اہم چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز کا قبضہ، افغان طالبان کے بھگوڑے بھاک گئے۔
ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر پر ہو رہی ہے۔
دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے،پاک فوج نے افغان خوارج کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحد پار بیٹھے دشمنوں کو لرزہ طاری کر دیا۔
باجوڑ، کرم اور مہمند ایجنسی سے سیکیورٹی فورسز کی تباہ کن کارروائی میں دشمن کے متعدد ٹھکانے نیست و نابود کر دیے گئے،پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔
توپوں کی گرج کے ساتھ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مشین ناو میں 3، گوشتہ کے علاقے انارگی میں 2، اور ضلع کنڑ کی تحصیل انارگی کے علاقے دوکلام میں 4 چوکیوں پر قبضہ حاصل کر لیا گیا،افغان طالبان اپنی اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اس سے قبل ٹی ٹی اے کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آرٹلری کے گولوں سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے ٹی ٹی اے کے ٹھکانے مکمل طور پر خاموش کر دیے گئے۔