تیجس طیارہ حادثہ، آرمینیا نے بھارت سے طیاروں کی خریداری معطل کردی

تیجس طیارہ حادثہ، آرمینیا نے بھارت سے طیاروں کی خریداری معطل کردی

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد آرمینیا نے ان لڑاکا طیاروں کی خریداری معطل کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی،اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔

رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے اس فیصلے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تیجس میں استعمال ہونے والے جدید آلات جیسے کہ اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دبئی ایئر شو میں ’تیجس طیارے‘ کی تباہی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا

یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016 سے سروس میں موجود تھا۔

دبئی ائیر شو کے دوران لڑاکا طیاروں کے مظاہرے کا سیشن شائقین کا پسندیدہ ترین ایونٹ ہوتا ہے تاہم بھارتی لڑاکا طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد یہ ایونٹ روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی تیجس کے تباہ ہونے سے دبئی ایئر شو داغدار، ایونٹ کی تاریخ میں پہلا المناک واقعہ قرار

بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس بھارت میں مقامی طورپر تیار کیاگیا لڑاکا طیارہ ہے، دو سال سے بھی کم عرصےمیں تیجس طیارےکا یہ دوسرا حادثہ تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *