محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نئی آسامیوں کا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نئی آسامیوں کا اعلان

پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے میں جاری سکول میل پروگرام کی توسیع کے ساتھ نئی بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو خوشخبری بھی سنا دی ہے۔

وزیرتعلیم نے یہ اعلان اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جہاں انہوں نے نہ صرف بھرتیوں کی تفصیلات جاری کیں بلکہ اہل امیدواروں کو آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت بھی کی۔

 اس اعلان کے بعد صوبے بھر میں تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سینکڑوں امیدواروں نے درخواست دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

وزیرتعلیم نے اپنی پوسٹ کے ساتھ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی اپلوڈ کیا، جس میں نئی آسامیوں کی تعداد اور اہلیت کے معیار کی وضاحت موجود ہے اس نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر سکول میل پروگرام کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کی 3 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان آسامیوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت ایم اے مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدوار کے پاس اس فیلڈ میں کم از کم 2 سال کا تجربہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ، ساتھ ہی امیدوار کی مائیکروسافٹ آفس اور بنیادی آئی ٹی ٹولز پر مہارت کو بھی بنیادی شرط قرار دیا گیا ہے تاکہ پروگرام کی نگرانی اور انتظامی امور میں کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

اسی طرح، سکول میل پروگرام کے تحت تحصیل کوآرڈینیٹر کی 9 آسامیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، ان آسامیوں کے لیے بھی تعلیمی قابلیت ایم اے جبکہ تجربہ اور آئی ٹی مہارت کی شرائط وہی رکھی گئی ہیں، جو ڈسٹرکٹ سطح کی آسامیوں کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

 اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب اس پروگرام کو مؤثر انتظامی نظام کے ساتھ آگے بڑھانے کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے دفاتر، سینکڑوں نوکریاں ! نادرا کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ بھرتیاں ابتدائی طور پر چار ماہ کے لیے ہوں گی، یا پروگرام کی بندش تک مؤثر رہیں گی، حکومت کی جانب سے یہ مدت آگے بڑھائے جانے کا امکان پروگرام کی کارکردگی اور ضرورت کے مطابق ہو سکتا ہے۔

بھرتی کے خواہشمند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سی وی، تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹس سرکاری پورٹل پر اپلوڈ کریں، جہاں سے ان کی درخواستوں کی جانچ کی جائے گی۔

امیدوار 17 دسمبر 2025 تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق دیر سے جمع کی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سکول میل پروگرام کی توسیع بچوں کی تعلیمی بہتری اور غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، اور اس مقصد کے لیے بہترین عملہ بھرتی کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *