عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا آج بھی سستا ، چاندی کی اونچی اُڑان

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا آج بھی سستا ، چاندی کی اونچی اُڑان

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں کمی جبکہ  چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے پر آگیا ہے۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے 10 گرام میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی اور اس کی قیمت 786 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 48 ہزار 290 روپے ہوگئی ہے۔

آج صرافہ بازار میں سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 81 روپے بڑھ کر 6085 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69 روپے اضافے کے ساتھ 5216 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سونا سستا، چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا دباؤ کا شکار ہے جہاں قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4208 ڈالر پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں 0.81 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 58.13 ڈالر ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ملک میں سونا سستا اور چاندی مہنگی، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں ، ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *