پینشنرز اور تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری آگئی

پینشنرز اور تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری آگئی

بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے کرسمس کے موقع پر خوشخبری سنائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشن، جو عام طور پر یکم جنوری 2026 کو ادا کی جاتی تھیں لیکن  اب پیشگی 22 دسمبر 2025 کو فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تیاری کے لیے مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی جشن کو خوش اسلوبی سے منا سکیں۔

 اس سے قبل کئی بار یہ مسئلہ اٹھایا جاتا رہا تھا کہ ماہانہ تنخواہ یا پنشن میں تاخیر کی وجہ سے تہوار کی خریداری اور انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں، لیکن اب حکومت کی یہ پیشگی ادائیگی ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی کہ بلوچستان حکومت چاہتی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز اپنے اخراجات اور تہوار کی تیاری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں ،  یہ اقدام صوبائی حکومت کی سماجی اور مالی ذمہ داریوں کی ایک عکاسی بھی ہے، جو ہر کمیونٹی کے ساتھ برابری اور احترام کے رویے کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی کرسمس کے موقع پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے، اس کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری: الاونس میں بڑا اضافہ

اس طرح سرکاری ملازمین کے پاس نہ صرف مالی سہولت ہوگی بلکہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو بھی سکون اور خوشی کے ساتھ منا سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *