کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت، 10 ملزمان نیب کے سامنے سرنڈر، 23 کروڑ سے زائد اثاثے واپس کرنے کی پیشکش

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت، 10 ملزمان نیب کے سامنے سرنڈر، 23 کروڑ سے زائد اثاثے واپس کرنے کی پیشکش

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں مبینہ طور پر ملوث 10 ملزمان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے مطابق سرنڈر کرنے والے ملزمان بے نامی دار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے 23 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کو اس سے قبل باضابطہ نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے قومی احتساب بیورو سے رجوع کرتے ہوئے رقوم اور اثاثوں کی واپسی کی پیشکش کی۔

سرنڈر کرنے والے ملزمان میں شعیب الرحمن، صادق زمان، اعجاز احمد، شبنم عاصم، سید علی خان، زوبیا اعجاز، مہوش بی بی، ہاشم خان، اصغر اقبال اور فصیح الرحمن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، رکن صوبائی اسملبی کے بھائی سمیت مزید 4 گرفتار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *