پاکستان مسلم لیگ ن کا سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینےکا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کا سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نوازشریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔ یاد رہے کہ عرفان صدیقی گزشتہ ماہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنے کئے کا خمیازہ بھگت رہا ہے ، عابد شیر علی

الیکشن کمیشن پنجاب نے عرفان صدیقی کے انتقال پر خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امیدوار 4 سے 5 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، فہرست 6 دسمبر 2025ء کو شائع کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ 8 دسمبر اور امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے یہ بھی بتایا تھا کہ امیدوار 15 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *