ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، بصورت دیگر انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کشیدگی اور جنگ کو بڑھا رہی ہے اور اگر یہ اڈے برقرار رہے تو ان پر حملوں کا خطرہ موجود ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا اور ان کا عہدہ ان سے کئی اہم ذمہ داریوں کا تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی ایک عظیم قوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت کے بغیر ان کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔