آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھا جائے گا بعض شہروں میں گرد آلود اور دھندلا سا موسم بھی رہ سکتا ہے جس سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں نسبتاً بہتر مگر گرم موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے تاہم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔

ملک بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ موسمی تبدیلیوں اور خطے میں جاری گرم ہواؤں کے نظام کا نتیجہ ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

editor

Related Articles