ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،  5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کا مقصد علاقے میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید جھڑپ کے نتیجے میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں میں سرگرم تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مزید کمزور کرنے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی جانب سے ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *