تحریک انصاف نے حکومت کی عمران خان سے متعلق پیشکش قبول کرلی

تحریک انصاف نے حکومت کی عمران خان سے متعلق پیشکش قبول کرلی

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی اہم پیشکش باقاعدہ طور پر قبول کرلی ہے جس کے بعد سیاسی منظرنامے میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے،وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی طرف سے دی گئی اس پیشکش میں یہ تجویز شامل تھی کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے مشاورت کے بعد اس تجویز کو منظور کرلیا ہے ،پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے کمیٹی کی تشکیل کے حق میں رائے دی۔

بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیال ہے کہ اس کمیٹی کے ذریعے وہ براہِ راست دیکھ سکیں گے کہ عمران خان کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کیا ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی تو نہیں ہو رہی۔

اسی سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنی قانونی ٹیم، سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے اراکین کو کمیٹی کا حصہ بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں تاکہ معاملے کا غیر جانبدارانہ اور جامع جائزہ لیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات ؟ رانا ثنا اللہ کا دو ٹوک جواب

پی ٹی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس کمیٹی کی سربراہی خود رانا ثناءاللہ ہی کریں گے جو اس سے قبل عمران خان کے سخت ترین سیاسی ناقد مانے جاتے تھے۔
یہ فیصلہ سیاسی حلقوں میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے دونوں فریقین کے درمیان برف پگھلنے اور سیاسی تناؤ میں کمی کے امکانات ظاہر ہو رہے ہیں۔

کمیٹی کے ارکان جیل کا دورہ کر کے نہ صرف سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیں گے بلکہ وہاں موجود سکیورٹی، طبی سہولیات، ملاقاتوں کے طریقہ کار اور روزمرہ انتظامات کے بارے میں بھی اپنی رپورٹ تیار کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک ہی بات چاہتے ہیںانہیں واضح اور شفاف طریقے سے دکھایا جائے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ اگر کمیٹی کی رپورٹ مثبت آئی تو سیاسی ماحول میں بہتری آئے گی اور اگر کمیٹی کسی کمی یا زیادتی کی نشاندہی کرتی ہے تو اس حوالے سے قانونی اور سیاسی اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *