پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات ؟ رانا ثنا اللہ کا دو ٹوک جواب

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے امکانات ؟ رانا ثنا اللہ کا دو ٹوک جواب

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی ، وزیراعظم کی پیش کش کو وہ تو واپس نہیں لے سکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

اس سے پہلے اپنے بیان میں رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو پیش کش وزیر اعظم نے کی وہ آج بھی موجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا موقع گنوا دیا ہے اور اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید پڑھیں: ہم حق پر ہیں اور حق غالب آئے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے ملک کے دفاع کو اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا ، نہ ہے نہ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں ، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *