امریکہ کے ایگزم بینک کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

امریکہ کے ایگزم بینک کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایگزم بینک بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے میں 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس سے امریکہ اور پاکستان دونوں میں ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں بیٹلی بیکر نے کہا کہ ایگزم بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مالی مدد کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ریکوڈک منصوبہ ملکی معدنیات کی صنعت میں انقلاب کی بنیاد، سی سی پی کی جامع رپورٹ جاری

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سرمایہ کاری کے تحت آنے والے برسوں میں ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر مالیت کے اعلی معیار کے امریکی معدنی آلات اور متعلقہ خدمات پاکستان میں فراہم کی جائیں گی۔

نیٹلی بیکر کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے امریکہ میں تقریباً چھ ہزار اور بلوچستان میں سات ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ کان کنی کے شعبے میں ایک ماڈل پروجیکٹ کے طور پر کام کرے گا جس سے امریکی برآمد کنندگان اور پاکستانی مقامی کمیونٹیز دونوں فائدہ اٹھائیں گے اور دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی ناظم الامور نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سابقہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے معاہدوں کو امریکی سفارت کاری کا اہم حصہ بنایا اور امریکہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں مزید شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *