فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل : طارق فضل چوہدری کا بڑا دعویٰ

فیض حمید سے فیضیاب ہونے والوں کا ٹرائل : طارق فضل چوہدری کا بڑا دعویٰ

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر لوگوں کا اعتماد مزید پختہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج آئینی عدالتیں آئین کا کام کر رہی ہے، سپریم کورٹ لوگوں کے مقدمات سن رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیض یاب ہونے والوں کا ٹرائل ہونا ہے اور ان سب کے فیصلے آنے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا جس نے آئین کا مذاق اڑایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، ان سب کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔ دوسری جانب پروگرام میں شامل تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا جنرل فیض حمید کی سزا سے یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ آج فوج نے عملی طور پر ثابت کیا ہےکہ سب کو احتساب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملےگی۔

مزید پڑھیں: فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا، وفاقی وزرا اور سیاسی رہنماؤں ردعمل

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ہماری عدلیہ کو بھی چاہیےکہ تیزی سے انصاف کے تقاضے پورےکرے، 9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے کیا قیامت والے دن ہوں گے؟

طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا جنرل باجوہ بھی اس گروپ کا حصہ تھے؟ اور کیا انہیں بھی سزا ملی چاہیے؟

اس پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ اس ادارے نے ایک تگڑا احتساب کرکے بتا دیا ہے وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، کوئی کتنا ہی طاقتور عہدہ پر رہا ہو، کوئی غیر آئینی غیرقانونی کام کرے گا تو اسے سامنا کرنا پڑےگا، وہ ادارہ جسے کہتے تھے کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، اس نے آج ایک مثال قائم کی ہے، باقی کب کریں گے؟

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *