دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو جنہیں تقریباً 230 ملین سے زائد لوگوں نے منتخب کیا ہے نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو محبت اور فط جذبات سے سیلوٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو نے ملاقات کی اور فرطِ جذبات اور محبت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سیلوٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لےی پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

